عید پرحکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نرخوں میں اضافہ کا تحفہ دیا، اشرف بھٹی

عید پرحکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ اور نرخوں میں اضافہ کا تحفہ دیا، ...

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے عوام کو عید کی مبارکباددیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ عید کے دوران بھی عوام کو حکومت کی طرف سے کسی قسم کا کوئی ریلیف نہ مل سکا بلکہ لاہور کے بیشتر علاقے بشمول صحافی کالونی کے مکین بھی عید کے موقع پر بجلی کوڈھوندتے رہے لیکن انہیں بجلی نہ ملی لیکن ان باتوں سے بے خبر وزیراعظم عمران خان بجلی کے وزیر کو لوڈ شیڈنگ نہ کرنے پر شاباش دیتے ہوئے دکھائی دئیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ عوام کو عید کے موقع پر کوئی ریلیف دیتی بجلی مفت دیتی لیکن الٹا حکومت نے عوام کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا تحفہ دیا اور محض عید سے ایک روز قبل بجلی کی قیمت میں چپکے سے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر کے عوام سے عیدی وصول کر لی۔

انہوں نے کہا کہ ایک رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ کے دوران ملکی خزانے کو ایک کھرب 86 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کے ریونیو کا نقصان پہنچایا گیاجبکہ ہر حکومت یہ اعلان کرتی ہے کہ ایس آر اوز اور دیگر مراعات ختم کر دیں لیکن ایسا نہیں کیا جاتا،انہی مراعاتی پیکیج سے ملکی خزانہ کو اربوں کا نقصان ہوتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...