بجٹ میں کسانوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا توشدید احتجاج کرینگے‘ حسن مرتضیٰ

بجٹ میں کسانوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا توشدید احتجاج کرینگے‘ حسن مرتضیٰ

  



لاہور(پ ر)پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضی نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بجٹ میں کسانوں کے حقوق کا تحفظ نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاج کریں گے،کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے،کسانوں کے لئے بجٹ میں ریلیف دیا جائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ اب تک حکومت کی کارکردگی انتہائی ناقص ہے،عمران خان اپنے چھوٹے کارندوں کو ہٹا کر اپنی نااہلی نہیں چھپا سکتے، اسد عمرکو ہٹا کر حکومت کی کارکردگی بہتر نہیں ہوسکی جس کی بنیادی وجہ یہ ہے کہ حکومتی عہدیدار بطور ٹیم کام نہیں کررہے، حکومتی عہدیداروں کو نہ تو دیہی معیشت کا علم ہے اور نہ ہی ملک میں سرماریہ کاری کے فروغ کے تقاضوں کا علم رکھتے ہیں، عمران خان کے ساتھیوں نے ہی زراعت کو تباہ کیاہے اور کسان دشمنی کی فضا کو جنم دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کو چور اور اپنی کابینہ کو نااہل کہہ کرعمران خان اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کررہا ہے،عمران خان تم کسی کے پیچھے چھپ نہیں سکتے،عمران خان کرکٹ کے بوائے ہیں اور قوم کو گمراہ کررہے ہیں،عران خان کی نااہلی چند دنوں میں ہی سامنے آگئی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...