دُکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،شہباز ابن علی

دُکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے،شہباز ابن علی

  



لاہور(پ ر)قوت عوام پارٹی کے صدر شہباز ابن علی نے کہاہے کہ ملک میں غربت و افلاس کے ڈیرے ہیں، لوگوں کو روزگار میسر نہیں ہے،دولت کی غیر منصفانہ تقسیم،کرپشن اور لُوٹ مار نے سفید پوش طبقے کو مزید مسائل سے دو چار کر دیا ہے ان حالات میں مخیر حضرات کو چاہیے کہ وہ دکھی انسانیت کی خدمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز عید ملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ دین اسلام کا بنیادی مقصد ہی انسانیت کی فلاح و بہبود ہے،دُکھی لوگوں سے محبت کرنا اور ان کی بروقت مدد کرنا ہم سب کی اولین ترجیح ہونی چاہیے کیونکہ انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے۔

جبکہ نفسا نفسی کے اس دور میں غریبوں اور یتیموں کی بے لوث خدمت کرنے اور انہیں معاشی طور پر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے مشن پر گامزن لوگ ہمارے معاشرے کے اصل ہیرو ہیں اگر ہم سب میں یہ جذبہ پیدا ہو جائے تو معاشرے سے غربت کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ معاشرتی ناہمواریوں کا خاتمہ دکھی انسانیت کی بلا امتیاز خدمت سے ہی ممکن ہے کیونکہ دین اسلام کی روشن تعلیمات امن، محبت،صبر،رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...