ملتان میں دس افراد کے قتل کے اندوہناک واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

ملتان میں دس افراد کے قتل کے اندوہناک واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے ملتان میں دس افراد کے قتل کے اندوہناک واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب پولیس شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، عید کے روز دس افراد کا قتل انتہائی قابل مذمت ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو وی وی آئی پی ڈیوٹیوں سے فرصت ملے تو ہی وہ عوام کو تحفظ فراہم کرے گی۔ پنجاب کے خاموش وزیر اعلی اور آئی جی پنجاب اس افسوسناک واقعہ کے ذمہ دار ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے شہر میں دس افراد کا قتل ان کے لئے بھی لمحہ فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)مطالبہ کرتی ہے کہ قاتلوں کو جلد از جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

اور متاثرہ خاندان کی داد رسی کی جائے۔