معیشت کے استحکام کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں‘ ہارون عمران گل

معیشت کے استحکام کیلئے دن رات محنت کررہے ہیں‘ ہارون عمران گل

  



لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی ہارون عمران گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تمام چیلنجز، مشکلات اور اہداف کے حصول کیلئے لڑکھڑاتی معیشت کو سہارا دینے کیلئے مصروف عمل ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اڑتے ہوئے ڈالر کے پر کاٹ دیئے ہیں، اب معیشت کے استحکام کیلئے دن رات محنت کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک سیاسی جماعت جو کبھی وفاق کی نمائندگی کرتی تھی آج کل وہ سندھ کی بجائے اضلاع کی سیاست تک محدود ہو گئی ہے، یہ جماعت سیاسی اور عوامی حمایت بالکل کھو چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی تو سیاست ختم ہوچکی ہے، نوازشریف نے عوام کے پیسہ پر ڈاکہ ڈالاجس کی وجہ سزا بھگت رہے ہیں، عوام کی مشکلات میں اضافہ کرنے والے نوازشریف کس منہ سے عوام کے مفاد کی بات کرتے ہیں،ملک اور عوام کے مفاد کو سب سے زیادہ نقصان نوازشریف نے پہنچایا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...