اپوز یشن حکومت کے تر قیا تی سفر سے خو ف زدہ ہے، شاہ رخ جمال

اپوز یشن حکومت کے تر قیا تی سفر سے خو ف زدہ ہے، شاہ رخ جمال

  



لاہور(پ ر) تحریک انصا ف کے مرکزی رہنما شاہ رخ جما ل بٹ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف و طن وا پسی بارے پھر ڈرامے بازی کررہے ہیں حقیقی تبد یلی کا سفر شروع ہو چکا ہے۔ اپوز یشن حکومت کے تر قیا تی سفر سے خو ف زدہ ہے۔کر پشن ختم کیے بغیر ملک تر قی نہیں کر سکتا۔ ملک و قوم کی تقدیر ضرور بدلے گی اور وزیر اعظم عمران خان ہی اسے یقینی بنائیں گے۔

پاکستان کی ترقی اور عوام کے بہتر مستقبل کے لیے ضروری ہے کہ ملک سے کرپشن کا مکمل خاتمہ کردیا جائے اسی سے ملکی امور میں شفافیت آئے گی اور ہر شخص کو اس کے حقوق فراہم ہوں گے، اپوزیشن جماعتیں حکومت مخالف مہم چلانے کی بجائے احتساب اداروں کا سامنا کریں اور لوٹی گئی دولت واپس قومی خزانے میں جمع کروا کر جان چھڑائیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...