9ماہ میں حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے: پرویز ملک

9ماہ میں حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے: پرویز ملک

  



لاہور(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے پارٹی قائد میاں نواز شریف سے ان کی فیملی کے ارکان کو ملنے نہ دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران نیازی اپنی نالائقی نہیں چھپا سکتے، مسٹر نیازی آپ میاں نواز شریف کی طرح11ہزار میگاواٹ بجلی پیدا نہیں کرسکتے،9 ماہ کے اندر آپ کی حکومت نے عوام پر مہنگائی کے پہاڑ توڑ دیئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہورمیں مختلف وقود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ، سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔غریب کے لئے ایک وقت کی روٹی بھی مشکل ہو گئی ہے عوامی حکومتیں عوام کی خواہشات پر چلتی ہیں،لیکن دھاندلی اور چور دروازے سے آنے والے نالائقوں کا اپنا کوئی ویژن نہیں ہوتا جعلی حکومتیں دوسروں کی شرائط پر چلتی ہیں، عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے۔لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ اچھا وقت آئے گا، ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...