پاکستان کی تعمیر وترقی میں اقلیتی برادری کااہم کردار ، شوکت اشفاق

پاکستان کی تعمیر وترقی میں اقلیتی برادری کااہم کردار ، شوکت اشفاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹی رپورٹر)روزنامہ پاکستان کے گروپ جوائنٹ ایڈیٹر شوکت اشفاق نے کہاہے پاکستان میں بسنے والے اقلیتی محب وطن اور امن پسند ہیں پاکستان کی تعمیرو ترقی میں ان کا اہم کردار ہے تعلیم اور صحت کے میدان میں ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں لاسال سکول اور مشن ہسپتال نے اس(بقیہ نمبر3صفحہ12پر )

وقت ملتان کے لوگوں کی خدمت کا آغاز کیا جب شہر میں چند ایک تعلیمی اور صحت کے ادارے موجود تھے آج کئی سال گزرنے کے باوجود بھی مسیحی ادارے مختلف شعبہ جات میں عوام کی خدمت کرنے میںمصروف ہے جس پر اہلیان ملتان مسیحی بھائیوں کے شکر گزار ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سینٹ میریز کیتھڈرل چرچ میں چرچ آف پاکستان کے بشپ لیو پال راڈرک کے ساتھ ملاقا ت اور عید کیک کی کٹنگ کے دوران کیا اس موقع پر پادری نعیم جاوید اور رناعرفان الاسلام بھی ہمراہ تھے اس موقع پر چرچ آف پاکستان کے بشپ لیو پال راڈرک نے کہاہے کہ روزنامہ پاکستان مثبت صحافت کا امین اخبار ہے جنہوں نے ہمیشہ اقلیتوں کے مسائل اجاگر کرنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے مسیحی کمیونٹی کے تمام تہواروں کے موقع پر اس اخبار نے بھرپور کوریج دےکر مسیحی کمیونٹی کو حوصلہ بخشا ہے انہوں نے کہاہے کہ پاکستان ہم سب کا ملک ہے اس میں ہمیں برابری کے حقوق حاصل ہیں اس ملک سے ہی ہماری آن شان ہے پاکستان میں بسنے والا ہر مسیحٰ ملک وقوم کی خاطر کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیںکرے گا ۔
شوکت اشفاق