جنوبی پنجاب : لوڈشیڈنگ ٹریفک ، ٹرانسفارمرز دھماکے، متعددشہروں میں بجلی غائب

جنوبی پنجاب : لوڈشیڈنگ ٹریفک ، ٹرانسفارمرز دھماکے، متعددشہروں میں بجلی غائب

  



ملتان، ٹبہ کوٹ ، بارہ میل ، ہارون آباد ( سٹاف رپورٹر ، نمائندہ پاکستان ، سپیشل رپورٹر ، نامہ نگار)عید الفطر کے موقع پر جنوبی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی ٹرپنگ سے صارفین پریشان ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف فیڈرز پر ٹرپنگ ہوئی جس سے صارفین کو اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب ہائی (بقیہ نمبر5صفحہ12پر )

لاس فیڈرز سے منسلک علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمرز جلنے و خراب ہونے کی رپورٹس بھی موصول ہوئیں۔ میپکو حکام کے مطابق ریجن بھر میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا گیا اور چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر طاہر محمود اس بارے میں براہ راست نگرانی کرتے رہے۔کبیروالا اور اس سے ملحقہ علاقوں کے مکینوں کو عید کے تینوں روز بجلی کی بدترین لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ، بجلی کے لوڈشیڈ نگ اور شدید گرمی نے عید کا مزہ خراب کر کے رکھ دیا جب کہ بجلی کی بندش کے باعث لو گوں کی فریجوں میں پڑی کھانے پینے کی اشیاءبھی خراب ہو گئیں، شدید گر می اور حبس نے بھی عوام کی چیخیں نکلوائے رکھیں، شہریوں نے کی بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈ نگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عید الفطر کے موقع پر بھی ہارون آباد کا علاقہ شدید گرمی کی لپیٹ میں رہا درجہ حرارت 47سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ، شدید گرمی کی بدولت عوام دن کے اوقات میں گھروں پر ہی ملنے ملانے اور دعوتوں میں مشغول رہے ۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...