مہنگائی کاسونامی لانے والوں سے عوام مایوس،افتخار خان

مہنگائی کاسونامی لانے والوں سے عوام مایوس،افتخار خان

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوابزادہ افتخار احمد خان نے سیف نگر میں عید ملنے کے لئے آنے والے کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی, بےروز گاری اور بد امنی کا سونامی لانے والوں سے عوام مایوس(بقیہ نمبر13صفحہ12پر )

ہو چکے ہیں. ملک میں قیمتیں کنٹرول میں نہیں ہیں. عوام کی حکمرانوں نے چیخیں نکلوا دی ہیں. آئے روز بجلی, گیس اور تیل کی قیمت بڑھا دی جاتی ہے پھر کہتے ہیں عوام پریشان نہ ہو. کیا طرز حکمرانی ہے کہ روئیں تو رونے نہ دیا جائے.

مہنگائی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...