پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، مسز شاہد ہ احمد

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے، مسز شاہد ہ احمد

  



خانیوال(بیورونیوز)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمدنے کہاکہ پاک فوج اورآرمی چیف کی طرف سے بجٹ میں غیرضروری اخر اجات کی کمی کے حوالے سے حکومت سے مکمل تعاون اوراسے عملی شکل دینے کےلے اعلان (بقیہ نمبر14صفحہ12پر )

کوسراہتے ہوئے کہاکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ ملک وقوم کومعاشی بحران سے نکالنے کےلے تاریخی ا قدام اٹھایاہے پوری قوم کو پاک فوج پر فخرہے ۔وہ گزشتہ روز عیدملن تقریب کے حوالے سے معززین علاقہ اورصحافیوں سے بات چےت کررہی تھیں۔انہوںنے کہاکہ ملک وقوم کی سلامتی کے لیے پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ ہے اورکسی بھی قربانی سے گریز نہیں کیاجائے بجٹ میں غیرضروری اخراجات کی کمی ہے معاشی غلط فہمی میں نہ رہیں22کروڑ عوا م پاک فوج کی پشت پر ہیں اورملک وقوم کے دفاع وسلامتی کے جذبے سے سرشار ہیں۔۔

مزید : ملتان صفحہ آخر