فصلی بیٹروں کی انٹری، سیاسی ماحول خراب ہوچکاہے، ذیشان گورمانی

فصلی بیٹروں کی انٹری، سیاسی ماحول خراب ہوچکاہے، ذیشان گورمانی

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد ذیشان گورمانی نے کہا ہے کہ انہوںنے جو عوام سے وعدے کئے تھے من و عن پورے کئے، ان کے دور اقتدارمیں اڑھائی ارب سے زائد کے ترقیاتی کام ہوئے ہیں جوکہ انکی بہترین (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

کارکردگی کا منہ بولتاثبوت ہیں،فصلی بٹیروں اور کاروباری سیاستدانوں نے سیاسی ماحول کو خراب کر رکھا ہے، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے،سیاست دان کا اصل اثاثہ کارکن ہوتے ہیں گارکن کی خدمت کےلئے ہروقت دروزاے کھلے ہیں،ان خےالات کا اظہار انہوں نے سابق امیدوار چیئرمین یونین کونسل ڈوگرکلاسرہ عمران عباس بھٹی کی رہائش گاہ پر عید ملن پارٹی ورکرز کنونشن سے بطور مہمان خصوصی کارکنوں سے خطاب کے دوران کیا، اس موقع پر محمد سعود گرمانی، عتیق الرحمن خان گرمانی، حاجی غلام رضا خان گرمانی، احسن گرمانی، ارسلان شاہد چانڈیہ، ملک محمد عامر موہانہ، ضیاءالرحمن فاروقی، وقاص الیاس ڈوگر، ابوذر ترین ،حمزہ ترین ،عبدالمطلب علی، مہر طارق سعید کلاسرہ ،خرم مختیار گرمانی، جاوید گرمانی، اسمعیل گرمانی، ستار درگھ، اصغر درگھ ،حسن معاوےہ گورمانی کے علاوہ سیکڑوں کی تعداد میں ورکر اور صحافےوں کی بڑی تعدادبھی شریک تھی، انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی خواہاں عوام مایوس،غریب عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس کر رکھ دیا گیا، داخلی خارجی اور معاشی لحاظ سے پاکستان کو پیچھے دھکیل دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ اقتدار آنی جانی چیز ہے سیاست دان کا اصل اثاثہ کارکن ہوتے ہیں گارکن کی خدمت کےلئے ہروقت دروزاے کھلے ہیں،میری خوش قسمتی ہے کہ آپ جیسے مخلص کارکن میرے ساتھ ہیں، سوشل میڈیا ٹیم کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا کردار کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...