ایجوکیشن اٹھار ٹیز فلاپ ، پرائیویٹ سکولوں کا یوٹرن ، والدین پر دباﺅ ، بچوں سے اکٹھی فیس بٹورنے کا انکشاف

ایجوکیشن اٹھار ٹیز فلاپ ، پرائیویٹ سکولوں کا یوٹرن ، والدین پر دباﺅ ، بچوں ...

  



ملتان( سٹاف رپورٹر) ایجوکیشن اتھارٹیز ناکام ہو گئیں ۔ پنجاب میں پرائیویٹ سکولز نے موسم گرما کی تعطیلات کی اکٹھی فیسیں وصول کرلیں۔ بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں حکومت پنجاب نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو حکم دیا تھا کہ طلباو طالبات سے موسم گرما کی تعطیلات کی اکٹھی فیسیں وصول کرنے والے پرائیویٹ سکولز مالکان کےخلاف کارروائی کی جائے ۔ اس بارے میںطلبہ کے والدین کی طرف سے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر بھی شکایات موصول ہوئیں مگر موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث پرائیویٹ سکولز نے طلباو طالبات کے والدین کو مجبور کرکے ان سے موسم گرما کی(بقیہ نمبر6صفحہ12پر )

تعطیلات کی اکٹھی فیسیں وصول کرلیں ۔ذرائع کے مطابق اکا دکا سکولز کے علاوہ تمام پرائیویٹ سکولز نے اکٹھی فیسیں وصول کرلی ہیں ۔ متاثرہ طلباو طالبات اور ان کے والدین نے اس صورتحال پر احتجاج کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...