ملتان کو چمکانے کادعویٰ فلاپ، گلی محلوں میں کوڑا، لوگوں کااحتجاج

ملتان کو چمکانے کادعویٰ فلاپ، گلی محلوں میں کوڑا، لوگوں کااحتجاج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے عید پر شہر کو صاف ستھرا اور چمکانے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، گلی محلوں اور کالونیوں میںہزاروں ٹن کوڑا پھیلاتا رہا، عملہ صفائی پہلے عیدی اکھٹی کرنے میں مصروف رہا جبہ بقایا دو روز ڈیوٹی سے”غائب“ رہا شہریوں نے صفائی کا خصوصی پلان ناکام قرار دے دیا۔ بتایا گیا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی انتظامیہ نے ضلعی انتظامیہ کو کاغذی طور پر مثالی(بقیہ نمبر7صفحہ12پر )

صفائی کی رپورٹ بھیجوا دی ہے۔ عید کے پہلے روز مساجد، پارکوں اور بڑی شاہراوں پر صفائی اور چھڑکاو کے بعد عملہ صفائی غائب ہو گیا ہے ۔ کڑی جمنداں، دہلی گیٹ، گل گشت، ممتاز آباد، خونی برج،، پاک گیٹ، اندرون شہر، چوک شاہ عباس، نظام آباد، نیاز ٹاون، سورج کنڈ روڈ، غلہ منڈی، گلزیب کالونی سمیت مختلف علاقوں کے مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ڈی سی ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں ہنگامی بنیادوں پر صفائی کروائی جائے۔جبکہ دوسری طرف ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشن اور پروکیورمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے کارکردگی دیکھانے کے فرضی تصاویر کھنچوا کر پنجاب حکومت کو ارسال کردی ہے۔