دھلی گیٹ ، دوگروپوں میں اتصادم ، اچھی پہلوان سمیت دوافراد قتل
ملتان (وقائع نگار) تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے میں گھوڑے کے لین دین کے معاملے پر "دوگروپوں کے تصادم میںاچھی
(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
پہلوان" سمیت دو افرادقتلہوگئے۔پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔معلوم ہوا ہے تھانہ دہلی گیٹ کے علاقے ٹبی روڈ پر واقع جمعہ خان ہوٹل پر عید کے دوسرے روز ورک گروپ کے افراد جو بلال نگر کے رہائشی ہیں نے پہلے سے ہوٹل پر موجود ڈوگروں سے آتے ہی غفار ڈوگر کا پوچھا۔اس دوران اور توں تکرار شروع ہو گئی۔اسی اثناء میں اچھی اور اچھو پہلوان سمیت دیگر افراد نے فائر گ شروع کردی۔جو ہوٹل کے ملازم جعفر کے بازو¿ں پر لگتی ہوئی پیٹ میں جاگھسی۔اور وہ موقع پر جاں بحق ہوگئی۔اچھی بھی فائرنگ سے زخمی ہوا۔جس کو فوری طور نشتر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔اور اس کے علاو¿ہ شاکر اور نذر بھی زخمی ہوئے۔پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔جبکہ دوسری جانب نشتر میں زیر علاج اچھی پہلوان زخموں کو تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد لاشوں کو ورثاءکے حوالے کردی ہے۔