ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، چونا کے بجائے چھڑکاﺅ کیلئے ماربل پاﺅڈر خریدنے کاانکشاف

ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، چونا کے بجائے چھڑکاﺅ کیلئے ماربل پاﺅڈر خریدنے کاانکشاف

  



ملتان (سپیشل رپورٹر ) ملتان ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے عملے کی ملی بھگت عید کے موقع پر چونا کے بجائے چھڑکاو کے لئے ماربل پاوڈر خریدنے کا انکشاف ہوا ہے بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے تہواروں کے موقع پر شاہراوں، چوراہوں، عید گاہوں، مساجد کے باہر صفائی کے بہترین انتظامات دیکھانے کیلئے چونے کا چھڑکاوکیاجاتا ہے تاکہ صفائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کا بھی خاتمہ (بقیہ نمبر8صفحہ12پر )

کیا جا سکے۔ بتایاگیا ہے کہ امسال کمپنی عملے نے بھاری کمیشن کے لالچ میں چونا کے بجائے ماربل پاو?ڈر خرید کیا اور عید کےموقع پر ماربل پاوڈر کا چھڑکا کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے عید کے موقع پر 500سے 600بوری چونا خریداری کا دعوی کیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر