ملتان نئے فلیٹس کی تعمیر بدستور خواب، شہریوں پرموت کاسایہ

ملتان نئے فلیٹس کی تعمیر بدستور خواب، شہریوں پرموت کاسایہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت کی سخت ہدایات کے باوجود ضلعی حکومت کی جانب سے خطرناک عمارتوں کے مکینوں کو بچانے کیلئے اقدامات نہ کئے جا سکے، 1ہزار سے زائد خطرناک عمارتوں کے مکینوں کو رہائش دینے کیلئے فلیٹس کی تعمیر کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا ہے اور آئندہ آنیوالے مون سون کے سیزن میں خطرناک عمارتوں کے رہائشیوں کی زندگیاں داو? پر لگ گئی ہیں ضلعی حکومت اور دیگر (بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

محکمہ جات نے خاموشی اختیار کر لی ہے بتایا گیا ہے کہ گذشتہ مون سون کے سیزن میں اندرون شہر میں خطرناک عمارتوں کی چھتیں گرنے سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہو گئی تھیں جس پر سابق ڈی سی ملتان کی جانب سے خطرناک عمارتوں کے مکینوں کو رہائشی دینے کیلئے نئے فلیٹس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔