صوابی،کڑہ مار پہاڑی پر آگ لگ گئی آرمی ہیلی کاپٹرز قابو پانے میں مصروف

صوابی،کڑہ مار پہاڑی پر آگ لگ گئی آرمی ہیلی کاپٹرز قابو پانے میں مصروف

  



صوابی (مانیٹر نگ ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے کڑہ مار پہاڑی پر آگ لگ گئی جس پر قابو پانے کے لیے آرمی ہیلی کاپٹرز مصروف ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے علاقے صوابی میں آرمی کے ہیلی کاپٹرز کی آگ پر قابو پانے کے لیے پروازیں جاری ہیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے ہیلی کاپٹر کی 9 پروازیں کام کر رہی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق کڑہ مار پہاڑی سلسلہ مردان اور صوابی اضلاع تک پھیلا ہوا ہے۔

صوابی

مزید : صفحہ اول