عید:بابر ، نوشاب تھیٹرز پرجھگڑے ، کرسیاں چل گئیں، پولیس طلب

عید:بابر ، نوشاب تھیٹرز پرجھگڑے ، کرسیاں چل گئیں، پولیس طلب

  



ملتان(سٹاف رپورٹر)عیدالفطرپر پیش کئے جانے والے سٹیج ڈراموں کی ٹکٹوں کی بکنگ بدنظمی کا شکار ہوگئی۔ جس کی وجہ سے نوشاب اور بابر تھیٹر پر جھگڑے کے واقعات رونما ہوئے۔ پہلا واقعہ نوشاب تھیٹر پر ڈرامہ ”چالاک تتلیاں “دوسرے شو کے دوران ہوا جب اداکارہ میرب خان کے مداحوں کو اٹھا کر پروڈیوسر نے اپنے دوستوں کو بٹھا دیا۔ اس صورتحال پر دونوں پارٹیوں کے مابین جھگڑا ہو‘ا کرسیاں بھی چل گئیں۔ادھر گرین روم میں اداکارہ میرب خان نے پروڈیوسر سے احتجاج کیا تو پروڈیوسر کے دوست رمیض(بقیہ نمبر10صفحہ12پر )

اور وسیم گرین روم میں گھس گئے اور انہوں نے میرب خان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔اداکارہ نے15پر کال کرکے پولیس بلا لی جو جھگڑا کرنے والے رمیض اور شاہ زیب کو تھانے لے گئی۔ اداکارہ کے مطابق پولیس نے انہیں چھوڑ دیا۔ جس پر رمیض مسلسل میرب خان کو دھمکیاں دے رہا ہے۔ دوسرا واقعہ بابر تھیٹر پر دوسرے شو پر پیش آیاکہ جب پہلے شو پر نہ آنے والے شائقین دوسرے شو پر آگئے اور دوسرے شو پر ٹکٹ خریدنے والے شائقین بھی آگئے جن کے درمیان جھگڑاطویل ہوگیا۔ اس دوران ڈرامہ بھی آدھا گھنٹے رکا رہا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...