ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے جمہوری قوتوں کو جدوجہد کرنا ہو گی، ساجد میر

ملک کو مسائل سے نکالنے کےلئے جمہوری قوتوں کو جدوجہد کرنا ہو گی، ساجد میر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( خصوصی رپورٹ ) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ اس وقت ملک کی کشتی مسائل کے گرداب میں پھنس چکی ہے نکالنے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو جدوجہد کرنا ہو گی، عالم اسلام کو نفاق سے چھٹکارا حاصل کرکے اتحاد امت پر توجہ دینا ہو گی۔ آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا چاہئے کہ ہم باہمی ہمدردی، رواداری، احترام اور خیر خواہی کے ساتھ رہیں گے(بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

اور محدود علاقائی، ذاتی اور نسلی تعصبات سے بالاتر ہو کر ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کریں گے۔عیدگاہ مسجد شہاب پورہ میں عیدالفطر کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کا تہوار اسلامی تہذیب و ثقافت اور دینی و ملی روایات کی علامت ہے، یہ دن ایثار، ہمدردی، تقویٰ و پرہیز گاری، خدمت خلق اور احترام انسانیت کا پیغام اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔ عید ایک ماہ کی اس تربیت کی تکمیل کا دن بھی ہے جو رمضان المبارک کے دوران مسلمانوں کو حاصل ہوتی ہے۔پروفیسر ساجد میر نے کہا کہ عید ا±ن کی نہیں، اجتماع کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر ساجد میر کا کہنا تھاکہ اس وقت ملک کی کشتی مسائل کے گرداب میں پھنس چکی ہے نکالنے کے لیے تمام جمہوری قوتوں کو جدوجہد کرنا ہو گی۔ مولانا فضل الرحمن کی میزبانی میں منعقدہ اے پی سی میں شریک ہو ں گے اور دیگرجماعتوں سے مل کر مشترکہ حکمت عملی اپنا ئیں گے۔ پاکستان کے مسائل اتنے زیادہ ہیں کہ ہمیں مل بیٹھ کر ان کا حل سوچنا ہوگا۔
ساجد میر