ہندو،سکھ مسیحی برادری بھی عید کی خوشیوں میں شامل

ہندو،سکھ مسیحی برادری بھی عید کی خوشیوں میں شامل

  



ملتان ( سٹی رپورٹر) عیدالفطر کے موقع پر غیر مسلموں نے بھی اپنے مسلمان بھائیوں کو عید کی مبارکباد دی۔ ہندو، سکھ، مسیح اور دیگر غیر مسلم برادریوں نے اپنے حلقہ احباب میں شامل مسلمانوں کو عید مبارکباد کے ایس ایم ایس بھجوائے اور بالمشافہ بھی(بقیہ نمبر21صفحہ12پر )

اپنے قرب و جوار میں مقیم اپنے مسلمان بھائیوں کے تہنیتی پیغامات بھجوائے۔ مسلمان بھائیوں نے بھی اپنے اہل محلہ کو میٹھا بھجوانے کے موقع پر پڑوس میں رہنے والے مسیحیوں کے گھروں میں بھی شیرینی بھجوائی۔ دفاتر میں کام کرنے والے مسیحیوں نے بھی اپنے ساتھی عملہ کے ارکان کو عید مبارکباد کے پیغامات بھجوائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر