مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجی کمانڈوکمر جیت سنگھ نے خود کشی کرلی

مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجی کمانڈوکمر جیت سنگھ نے خود کشی کرلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جموں (آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کے ایک کمانڈونے خودکشی کر لی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوج کی 23 Paraرجمنٹ کے کمانڈو کمر جیت سنگھ نے ضلع کے علاقے مست پورہ کیلر میں دوران ڈیوٹی اپنی سروس رائفل سے گولی مار کر خودکشی کر لی جس سے جنوری 2007 ء سے اب تک مقبوضہ کشمیر میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد بڑھ کر430 ہوگئی ہے۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مقبوضہ علاقے میں بھارتی فوجیوں کی خودکشی کایہ چوتھا واقعہ ہے اس سے قبل بھارتی فوجی کرنل روہت سنگھ،ایک اہلکار یوگیش سنگھ اورہیڈ کانسٹیبل وجے بھی خودکشی کر چکا ہے۔
خودکشی

مزید :

صفحہ اول -