پارٹی رہنما اور کارکنان لوگوں کے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دیں: مراد علی شاہ 

پارٹی رہنما اور کارکنان لوگوں کے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دیں: مراد علی شاہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں پر زور دیا کہ وہ اس شہر کے لوگوں کے ساتھ قریبی روابط کو فروغ دیں  اور ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے ان کی مدد کریں۔انہوں نے یہ بات کراچی ڈویژن کے پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ جو آج انہیں عید کی مبارک باد دینے کے لیے وزیر اعلی ہاؤس آئے تھے۔ایک علیحدہ پروگرام میں وزیراعلی سندھ صوبائی وزرا، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، صوبائی سیکریٹریز اور مختلف ممالک کے  قونصل جنرلز سے  عیدملے۔ وزیراعلی سندھ نے پارٹی ورکرز سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ  وہ پارٹی کا اثاثہ  اور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کارکنوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپ شہر کے لوگوں کے ساتھ  گہرے روابط قائم  رکھیں اور انہیں مزید فروغ دیں اور  ان کے مسائل کے حل کے لیے جاں فشانی کے ساتھ کام کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ کراچی کے لوگوں کے ساتھ مل کر  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہاتھ مضبوط کرسکتے ہیں  جو کہ اس ملک کے حقیقی رہنما ہیں اور ان میں  یہ صلاحیت ہے کہ وہ ملک کو موجودہ سماجی، سیاسی اور معاشی بحران سے نکال سکتے ہیں۔مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی صوبائی حکومت سماجی تحفظ  کے حوالے سے حکمت عملی وضع کرنے جارہی ہے جیسا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی نے اپنے انتخابی مہم میں  لوگوں سے کہا تھا اور یہ منصوبہ آئندہ بجٹ میں  شامل کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت سندھ کے لوگ بالخصوص غریب سے غریب تر کی حکومت اپنی بہترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے  خدمت کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ  چیئرمین پیپلزپارٹی  نے  سندھ  حکومت کو  ہدایت کی ہے کہ وہ غربت کے خلاف بھی اسی طریقے سے لڑے جس طرح سے اس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑی ہے۔ بعد ازاں پارٹی کارکنوں نے وزیراعلیی سندھ کے ساتھ  سیلفیاں بنائیں اوران کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوائے۔ وزیراعلی سندھ سے ملاقات کرنے والوں میں  راشد ربانی، وقار مہدی، لعل بخش بھٹو، ندیم بھٹو، پروفیسر این ڈی خان، قاضی بشیر و دیگر شامل تھے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی سندھ نے 8 مسلم ممالک میں سعودی عرب،ایران،کویت، قطر،بنگلا دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور افغانستان کے قونصل جنرلز کے ساتھ بھی  عید ملے۔ بعد ازاں صوبائی سیکریٹریوں جن کی قیادت چیف سیکریٹری ممتاز شاہ کررہے تھے  نے وزیراعلی ہاؤس میں  ملاقات کی  اور عید کی مبارک باددی۔ 

مزید :

صفحہ اول -