میٹھی عید پر روایتی پکوان دسترخوانوں کی زینت

میٹھی عید پر روایتی پکوان دسترخوانوں کی زینت

  



ملتان ( سٹی رپورٹر) میٹھی عید پر سویاں ، پھینیاں ، شیر خورمہ جیسے من پسند روایتی پکوان دستر خوانوں کی زینت بنے رہے ۔ عید الفطر جسے عمومی طور پر میٹھی عید بھی کہاجاتا ہے کے موقع پر سویاں(بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

اور میٹھے پکوان خصوصی طور پر تیار کئے جاتے ہیں۔ دیگر غیر رویتی مٹھائیاں اور تیار حلوہ جات جتنے بھی لذیذ کیوں نہ ہوں روایتی پکوانوں کے بغیر عید پھیکی اور ادھوری رہتی ہے ۔ چاند دکھائی دینے کے فوراً بعد جہاں عید منانے کی دیگر تیاریاں ہو جاتی ہیں خواتین بالخصوص دادیاں اور نانیاں اور مائیں عید کیلئے سویوں ، پھیونیوں ، کھیر ، شیر خورمہ اور طرح طرح کے قوت بخش اور لذیز پکوان کی تیاری میں مصروف ہو جاتی اور عید کے موقع پر مہمانوں کی توقع کیلئے یہ پکوان دستر خوانوں کا لازمی جزو ہوتے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...