2قتل ، مختلف حادثات ، واقعات میں 11افراد جاں بحق ، بچی کی لاش برآمد

2قتل ، مختلف حادثات ، واقعات میں 11افراد جاں بحق ، بچی کی لاش برآمد

  



ملتان،ڈیرہ ، لودھراں ، چوک سرور شہید ، شاہ جمال ، کبیروالا ، ٹبہ کوٹ ، نواں شہرسیداں ، کوٹ بہادر، جودھ پور ، بارہ میل ، وہاڑی عبدالحکیم ، ہارون آباد (وقائع نگار ، نمائندگان پاکستان)2قتل ، حادثات واقعات میں11افراد جاں بحق ، بچی کی لاش برآمدملتان سے وقائع نگار کے مطابق گھریلو (بقیہ نمبر12صفحہ12پر )

جھگڑے پر بھائی کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا شخص ٹرو کے روز نشتر ہسپتال میں زندگی کی بازی ہار گیا۔ تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقے میں ٹرو کے روز گھریلو جھگڑے پر قیصر نے فائرنگ کر کے اپنے 33 سالہ بھائی ناصر کو زخمی کر دیا تھا۔متاثرہ کو نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا جو زندگی کی بازی ہار گیا۔ نشتر چوکی پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی۔جلالپور پیر والہ میں ڈیوٹی کے لیے جانے والا جے ٹی ٹی کا کانسٹیبل حادثے کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گیا، محمد اصغر کو اڈا حسن آباد اللہ توکل فیکٹری کے قریب پل ٹوٹے ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، حادثے کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمی کانسٹیبل کو ٹی ایچ کیو منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، حادثہ تھانہ صدر.شجاع آباد کی حدود میں پیش آیا۔عید کے روز دریائے چناب پر نہاتے ہوئے لڑکا ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔تھانہ مظفرآباد کے علاقے موضع بکھری میں دریائے چناب میں عقیل ولد سجاد اپنے دوستوں کے ہمراہ نہانے گیا۔جہاں نہانے کے دوران ڈوب گیا۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور بچے کی لاش کو دریا سے نکال۔لیا۔متوفی ٹبہ مسعود پور کا رہائشی تھا۔ریسکیو عملہ نے لاش ورثاءکے حوالے کردی۔ڈیرہ غاز یخان خان سے سٹی رپورٹر کے مطابقنہ صدر کے علاقہ غازی مائنر کے قریب مبینہ طور پرفصل میں بکری چھوڑنے کے تنازعہ پر کلیری اور دستی برادری میں جھگڑا،گولی لگنے سے ایک شخص جاں بحق، پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کرکے نعش ورثاءکے حوالے کر دی تفصیلات کے تھانہ صدر کے علاقہ چاہ قاسم والا میں کلیری اور دستی برادری کے درمیان فصل میں بکری چھوڑنے کے مبینہ تنازعہ پر دو گروپوں میں جھگڑا ہوگیا اور بات فائرنگ تک جا پہنچی جس کے نتیجہ میں دستی برادری کے افراد نے دین محمد ولد امیر محمد قوم کلیری کو مبینہ طور پر ظفر ولد غلام فرید دستی ودیگرنے فائر کر کے قتل کر دیاپولیس تھانہ صدر نے واقعہ کی طلاع ملنے پر نعش قبضہ میں لیتے ہوئے پوسٹ مارٹم کرانے کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔لودھراں سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ستلج ٹو ل پلا ز ہ کے قر ےب دو مو ٹر سا ئےکلوں مےں تصا د م سے پچےس سا لہ نو جو ا ن جا ں بحق دو افر ا د شد ےد ز خمی ر ےسکےو ذ را ئع کے مطا بق مےن ہا ئی و ے رو ڈ پر پل آ د م وا ہن پر دو مو ٹر سا ئےکل ٹکر ا نے سے حا جی محمد و لد عطا محمد پل با ز ا ر ی کا ر ہا ئشی مو قع پر ہی جا ں بحق ہو گےا اور دو ا فر اد مجا ہد تےس سا لہ اور زا ہد چھبےس سا لہ شد ےد ز خمی ہو گئے جنہےں ر ےسکےو 1122نے طبی ا مداد د ےنے کے بعد ڈ ی ا ےچ کےو ہسپتا ل منتقل کر د ےا ۔چوک سرور شہید سے سپیشل رپورٹر کے مطابق تیز رفتارہائی ایس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،حادثہ کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد میں سے ایک موقع پر جاں بحق, دوسرا شدید زخمی حالت میں نشتر ہسپتال ملتان منتقل ،حادثہ عید کے دوسرے دن پیش آیا,تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید کے رہائشی دو افراد شاہ نواز اورساجد ٹرو عید پر اپنے رشتہ داروں کو ملنے موٹر سائیکل پر سوار جارہے تھے ملتان میانوالی روڈ پر ایک تیز رفتار ہائی ایس نے بے قابو ہوکر ٹکر ماردی جسکے نتیجہ میں شاہ نواز موقع پر جاں بحق ہوگیا اور ساجد شدید زخمی ہوا. جسے ریسکیو 1122 نے ہسپتال چوک سرورشہید پہنچایالیکن زخمی ساجد کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے نشتر ہسپتال ملتان منتقل کردیا گیاتاہم اس کی حالت بھی خطرے میں بتائی جاتی۔شاہ جمال سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مختلف حادثات میں چھ سالہ لڑکا جاں بحق تین زخمی نشتر ریفر دو درجن کے قریب دیگر زخمی متعدد کے بازو ٹانگیں ٹوٹ گئیں۔چوک پریتم والا کے رہائشی محمد خادم کالرو کے بچے موٹر سائیکل پھٹہ پر سوار چوک مہر پور سے رشتہ داروں سے ملکر واپس آرہے تھے کہ موٹر سائیکل میں آٹھ سالہ لڑکی کا دوپٹہ پھنس جانے سے موٹر سائیکل پھٹہ جھٹکے سے رکا تو اس کا چھ سالہ بھائی آذان احمد روڈ پر گرا جس سے اسے سر پر چوٹ آئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں رورل ہیلتھ سینٹر شاہجمال لایا گیا تو موقع پر ڈاکٹر موجود نہ ہو نے اور طبی امداد نہ ملنے پر جاں بحق ہو گیا موقع پر موجود درجہ چہارم کے اہلکار نے ایمرجنسی رجسٹر میں متوفی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال مظفر گڑھ ریفر کرنا لکھ دیا جبکہ اسکی آٹھ سالہ بہن ہسپتال میں موجود تھی دیگر حادثات میں بستی احمد شاہ کا قیصر عباس،شاہ جمال کا محمد صغیر اور کفل تاج شدید زخمی ہو گئے جنہیں نشتر ریفر کر دیا گیا اسطرح محمد رمضان،عاشق حسین،انجم،اختر،راشد حسین،شمو مائی،وکیل احمد،رفیق احمد،غلام رسول،عابدہ بی بی،طیب،حسن،محمد یونس،عاشق حمزہ،انصر،محمد طلحہ،احسان،محمد رمضان،عبدالرحمان،غلام حسن،محمد کلیم اور جہانگیر زخمی ہو گئے ہسپتال ذرائع کے مطابق اکثر زخمیوں کے بازو ،ٹانگیں اور جسم کی مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں۔کبیروالا ، بٹہ کوٹ ، نواں شہر سیداں ، کوٹ بہادر، چودھ پور ، بارہ میل سے نامہ نگار ، نمائندگان پاکستان ، سپشل رپورٹر کے مطابق عید کے روز ٹریفک کے حادثات میں آٹھ سالہ بچے سمیت دو افراد جاں بحق، آٹھ سالہ بچے ثقلین کو تیز رفتارکارنے کچل ڈالا، موقع پر جاں بحق،کار ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار، رشتہ داروں کو عید ملنے کے لئے آنے والا موٹر سائیکل سوار نو جوان تیز رفتاری کے باعث سڑک کنارے درخت سے جاٹکرایا ، موقع پر جاں بحق،تفصیل کے مطابق عید کی شام شور کوٹ کی بستی و اہن کا رہا ئشی جواں سالہ محمد رضوان ولد اللہ رکھا واہن موٹر سائیکل پر سوار شور کوٹ سے زیرو پوائنٹ کوٹ اسلام کی بستی ماہنی رشتہ داروں کو ملنے آرہا تھا کہ راستے میں تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہو ئے موٹر سائیکل بے قابو ہوتا سڑک کنارے درخت سے جاٹکرایا ، حادثہ میں سائیکل سوار نو جوان محمد رضوان زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ حادثہ میں موٹر سائیکل بھی چکنا چور ہو گیا، دوسرا حادثہ نواحی اڈا بارہ میل عید گاہ کے نزدیک پیش آیا جہاں تقر یباََ نو بجے آٹھ سالہ محمد ثقلین ولد اللہ دتہ سکنہ عید گاہ با رہ میل اپنے ہم جو لیوں کے ہمراہ نواحی دکان سے چیز لینے جارہا تھا اس دوران سڑک پار کرتے ہو ئے مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار نے قابو کار نے ٹکر دے ماری، کا ر کی ٹکر سے محمدثقلین زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملا جب کہ حادثہ کا مرتکب کار ڈرائیور جائے حادثہ سے کا ر سمیت فرار ہوجانے میں کامیاب ہو گیا۔ جبکہتیز رفتار ایئر کنڈیشن بس نے جواں سالہ موٹر سائیکل سوار کو کچل دالا، مو ٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق، ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار، تفصیل کے مطابق گزشتہ شام نواحی بستی ڈھڈیا نوالہ کا رہائشی تیس سالہ نو جوان تصور عبا س ولد طالب حسین قوم لپرا موٹر سائیکل پر سوار شہر کی جانب آرہا تھا کہ ماڑی سہو سٹاپ کے نزدیک مخالف گاڑی کو اوورٹیک کر نے والی تیز رفتار بے قابو شالیمار ایئر کنڈیشن بس نمبری JA/8888 نے ٹکر دے ماری ، بس کی ٹکر سے تصور عبا س زخموں کی تاب نہ لاتے موقع پر خالق حقیقی سے جاملا ، حادثہ میں موٹر سائیکل بھی چکنا چور ہو گیا، حادثہ کا مرتکب بس ڈرائیور جائے حادثہ سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہو گیا، پو لیس نے نعش قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔ وہاڑی سے بیورو رپورٹ ، سٹی رپورٹر کے مطابق عید کی خوشیاں ماتم میں بدل گئیں،ہیڈ اسلام دریائے ستلج پر نہاتے ہوئے دو نوجوان دریا میں ڈوب گئے ریسکیو ٹیم نے آپریشن کرکےدونوں کی نعشیں سے نکال لی گئی واقعات کے مطابق عید کے دن سیر کےلئے دریائے ستلج ہیڈ اسلام پر جانیوالے دو نوجوان دریا میں ڈوب گئے۔ پانی میں ڈوبنے والے دو نوجوانوں کی نعشیں نکال لی گئیں جن میں سے ایک کی شناخت اکبر کے نام سے ہوئی ہے جسکا تعلق وہاڑی کے نواحی علاقہ کالج ٹاون سے بتایا جاتا ہے جبکہ دوسرے جانبحق شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔عبدالحکیم سے سٹی رپورٹر ، نمائندہ پاکستان کے مطابق دریائے راوی میں تیراکی کرتے ہوئے نوجوان ڈوب گیا،انتظامیہ4یوم سے غائب،تفصیل کے مطابق عید کے دوسرے روز ہیڈ ورکس سدھنائی کے مقام پر سیر و تفریح کےلئے آنیوالی فیملی کا ایک نوجوان بیراج ہٰذا کی ڈاﺅن سمت پر تیراکی کے دوران ڈوب گیا،ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ 35سالہ محمدنذیرمسلم شیخ کرم پور ضلع وہاڑی سے اپنی فیملی کے ہمراہ ہیڈ ورکس سدھنائی پر سیر و تفریح کے لئے آیا ہوا تھا کہ اس نے دریائے راوی کی ڈاﺅن سمت میں نہانا شروع کردیا دیکھتے ہی دیکھتے وہ بے رحم موجوں کی نذر ہوگیا،معلوم ہوا ہے کہ بیراج کی سیکورٹی و انتظامیہ ایکس ای این،ایس ڈی اوز،سب انجنیئرز و دیگر بیلدار و سیکورٹی عملہ عید کی چھٹیاں منا رہا ہے اور کوئی بھی ذمہ دار آفیسر موقع پر موجود نہ تھا عوام آزادانہ طریقے سے بیراج پر موج مستی کرتی رہی جس کے سبب نوجوان کے ڈوبنے کا واقعہ پیش آیا۔ ہارون آباد سے نامہ نگار کے مطابق چار سالہ بچی نہر میں گر کر جاں بحق ، تفصیلات کے مطابق نواحی گاﺅں54فورآر میں محمد خان کی چار سالہ بیٹی گوشی جوکہ اپنی ماں کے ہمراہ نہر فورآر پر آئی ہوئی تھی ، ماں کپڑے دھو رہی تھی کہ گوشی اچانک نہر میں گر کر ڈوب گئی ، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122اور پولیس موقع پر پہنچی اور گوشی کی تلاش شروع کی آپریشن کے بعد چار سالہ گوشی کی نعش نہر سے برآمد کرکے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ، ضرروی کاروائی کرنے کے بعد نعش ورثاءکے حوالے کردیا گیا ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ، نامہ نگار کے مطابق عید کے موقع پر شہر اور گردونواح میں حادثات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا عید کے دو دنوں کے دوران شہر اور گردونواح میں کل 67 ایکسیڈنٹ ہوئے جن میں 109 افراد شدید زخمی ہوگئے ریسکیو ٹیموں نے73شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا جبکہ 36 کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا ریسکیو ذرائع کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر شہر اور گردونواح میں حادثات کی شرح میں اضافہ ہوگیا عید کے دنوں کے دوران شہر اور گردونواح میں چھوٹے بڑے کل 67 حادثات ہوئے جن میں کل 109افراد شدید زخمی ہوئے جن میں سے ریسکیو ٹیم نے 36افراد کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کردیا گیا جبکہ 73 شدید زخمی افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ اس دوران دریا میں نہانے والے 2 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...