سیاسی صورتحال پرجلد آل پارٹیز کانفرنس منعقدکی جائیگی ، یوسف رضا گیلانی

سیاسی صورتحال پرجلد آل پارٹیز کانفرنس منعقدکی جائیگی ، یوسف رضا گیلانی

  



ملتان ( سٹی رپورٹر)سابق وزیراعظم پاکستان مخدوم سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر عید کے بعد آل پارٹیز کانفرس منعقد کی جائے گی جس میںتمام اپوزیشن جماعتیں شرکت کریںگے آل پارٹیز کانفرنس میں تمام اپوزیشن جماعتیں مل کر حکومت کے اقدام پر بات چیت کرکے حتمی فیصلہ کریں گے ان خیالات کا(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

اظہار انہوں نے دربار حضرت موسی پا ک پر عید الفطر کی نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے امت مسلمہ کو عید کی مبارک باد دی, اور پیغام دیا کہ عید کے موقع پر غریبوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنا چاہیے مخدوم سید سید یوسف رضا گیلانی نماز عید کے بعد لوگوں سے عید ملے اس موقع پر مخدوم سید غلام یزدانی گیلانی, سید مجتبی گیلانی,سید عبدالقادر گیلانی,علی حیدر گیلانی اور موسی پاک دربار کے سجادہ نشین سید ابوالحسن گیلانی نے بھی یوسف رضا گیلانی کے ہمراہ نماز عید ادا کی۔

یوسف رضا

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...