ٹیم ورک ، پاور سیکٹر بحران پرقابو پایا جارہاہے،وفاقی سیکرٹری توانائی
ملتان (سٹاف رپورٹر ) وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے سیکرٹری عرفان علی نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاور سیکٹرکی کارکردگی پر خراج تحسین کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے دیا ہے۔ بجلی کمپنیوں کے سربراہوں‘ چیف ایگزیکٹو آفیسرز کے نام پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت کے دور میں پاور سیکٹر کی غیرمعمولی کارکردگی پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزیر توانائی عمر ایوب خان اور سیکرٹری(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
پاور ڈویژن عرفان علی کی کارکردگی کو سراہنا دراصل پوری ٹیم کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ملک بھر میں ملازمین اور افسروں کی بہترین خدمات کے باعث پاور سیکٹر کے بحران پر قابو پایا جارہا ہے۔ رمضان المبارک میں بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بناکر بھی بہترین ٹیم ورک کا ثبوت دیا گیا ہے جس پر پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔
وفاقی سیکرٹری توانائی