عمران خان ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،حسنین بہادر دریشک
جام پور (نامہ نگار) ملکی سلامتی امن و امان کی صورتحال قائم رکھنے کیلئے جو کردار سیکیورٹی نے ادا کیا اس فخر ہے۔ وزیراعظم عمران خان ملک کو درپیش مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈیرہ غازی خان سے روجھان تک پہلے مرحلے میں دو رویہ سڑک کا افتتاح جلد کیا جائے گا۔پاک افواج کے بارے منفی پروپیگنڈے کرنے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں۔ملکی معیشت انشاءاللہ جلد بہتری کی طرف (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )
گامزن ہو جائے گی جس سے ملک میں خوشحالی اور استحکام آئے گا۔حکومت کی تعلیمی پالیسی واضح ہے کہ کام کام اور صرف کام سے ہی قومیں ترقی کرتی ہیں۔استاد ایک مینارءروشنی ہے جس سے جہالت کے اندھیرے ختم ہونگے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے گذشتہ روز عید پر عمائدین علاقہ سے ملاقاتیں کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نور احمد خان رند۔حاجی حضور بخش لنگاہ۔مہر حبیب الرحمن خان سیال۔مہر مظہر حبیب ایڈووکیٹ۔حاجی غلام رسول خان رند۔عصمت اللہ الکانی۔ڈاکٹر احمد ندیم خان احمدانی۔۔ملک محمد یوسف آرائیں۔محمد نواز لنگاہ۔ ضلعی کوآرڈینیٹر عبدالرزاق خان راجہ۔فخر جہاں لنگاہ۔رسول بخش رند۔مرزا محمد قیصر مغل۔ملک رحیم بخش آرائیں۔مرزا مقبول اعجاز خان مغل۔محمد حنیف خان دریشک۔عبدالمالک خان نائچ۔محمد یونس راجہ۔ محمد شریف خان دریشک۔احمد نواز خان گلفاد۔حاجی جاوید اقبال لنگاہ۔عبدالمجید دریشک۔سید فرخ جلال شاہ۔محمد حمزہ لنگاہ۔محمد کمال قریشی۔حاجی مصطفی رند۔ محمد سعید الکانی۔بختیار اللہ ترین۔رانا محمد ایوب ایڈووکیٹ۔ڈاکٹر محمد ندیم کھرل۔مہر نادر حسین سیال۔محمد شاہنواز چانڈیہ۔محمد اصغر شاد سمیت سینکڑوں معززین موجود تھے بعدازاں صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر خان دریشک نے سابق سٹی ناظم ملک محمد اقبال خان آرائیں سے ملاقات کرتے ہوئےکہا ہے کہ راجن پور کے تعلیمی اداروں میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے اعلی قیادت سے رابطہ کرکے یہ مسلہ جلد حل کیا جائے گا۔اس موقع پر غلام شبیر سکھانی۔نصراللہ بھٹی۔ملک جہانگیر چھینہ۔رفیق احمد۔سید عدنان شاہ۔شہزاد رضا۔ندیم خان احمدانی۔اوصاف مزارای۔میر و خان مزاری۔چوہدری حفیظ اللہ۔میاں مہران آصف۔محمد کاشف برار سمیت دیگر معززین موجود تھے۔قبل ازیں صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب سردار حسنین بہادر خان دریشک نے رند ہاوس میں انجینئر کلیم اللہ خان رند کے ظہرانے۔شاہد خان لاشاری کی ٹی پارٹی میں شرکت بھی کی۔
حسنین بہادر