معاشی بدحالی کاشکار لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا فریضہ ، احمد یار ہنجرا

معاشی بدحالی کاشکار لوگوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنا ہمارا فریضہ ، احمد ...

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد ےار ہنجراءنے کہا ہے کہ عید ہمیں آپس میں بھائی چارے،اخوت اور محبت کا درس دیتی ہے، عید کی اصل خوشی دکھی انسانےت کی خدمت میں ہے ، عید کے موقع پر ہمیں تمام باہمی اختلاف بھلا کر ایک ہونا چاہئے،ان خےالات کا اظہار انہوں نے عیدکے روز ہنجراءہاﺅس پر عید ملنے کیلئے آنے والے عمائدین علاقہ اور میڈےاکے نمائندوں سے بات(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ عید کے اس پر مسرت موقع پر ہمیں مستحقین کو نہیں بھولنا چاہےے،معاشی بد حالی کا شکار لوگوں کو عید کی خوشےوں میں شامل کرنا ہمارا اخلاقی فریضہ ہے،عید پر غریب افراد کی مدد کرکے انسانی ہمدردی کو فروغ دینا ہوگا،انہوںنے کہا کہ ہنجراءخاندان کی سیاست کا محور غریب عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرنا ہے،ہنجراءخاندان 35سال سے عوام کی خدمت مصروف عمل ہے، علاقے میں حقیقی معنوں میں معاشی ترقی کی بناءپر اور عوام کی خدمت کی بدولت لوگوں کے دلوں میں گھر کر چکاہے،عوام جانتی ہے کہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے اور کون عوام کی خدمت کی غرض سے سیاست کررہاہے اور کون عوام سے ووٹ لیکر غائب ہو جاتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سیاست کوعبادت سمجھ کر کرتے ہیںاسی لیے عوام ہم پر اعتماد کرتی ہے،حلقہ کی ترقی و خوشحالی پر بھرپور توجہ دی اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے گئے، انہوں نے کہا کہ ہنجراءخاندان کاجینا مرنا عوام کے ساتھ ہے وہ سیاسی شعبدہ بازی نہیںبلکہ حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت کررہے ہیں،انہوں نے کہا کہ حلقے کے عوام باشعور ہیںاورشعبدہ بازوں کی چالوں کو سمجھ چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کیلئے24 گھنٹے اپنے دروازے کھلے رکھے ہیں ، اس موقع پر سابق چےئرمین مےونسپل کمیٹی ملک شاہد حسین برار، سابق چےئرمین جاویدخان دفتری،سابق چےئرمین رفیق احمدخان نتکانی ،سابق جنرل کونسلر زچوہدری عبدالوحید،عاشق حسین،مختےار رحمانی سمیت سجادخان گورمانی،حاجی رضا خان گورمانی سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔

احمد یارہنجرا

مزید : ملتان صفحہ آخر