عالمی برادری مسئلہ کشمیر حل کرنے کیلئے اپنا کردار نبھائے، سید فخر امام
کبیروالا+بارہ میل (تحصیل رپورٹر+نمائندہ پاکستان) کشمیریوں کی جدوجہد حق پر مبنی تحریک ہے ،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت ملنا چاہیے،عالمی برداری مسئلہ کشمیر کے حل کےلئے اپنا کردار نبھائے ،ان خیالات کا اظہار چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخرامام نے کبیروالا میں صوبائی وزیر سید حسین جہانیاں گردیزی ،ممبر پنجاب بار کو نسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں،حاجی بشیر(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
احمد خان پنیاں اور دیگر کے ہمراہ ڈومینو پیزا اینڈ فاسٹ فوڈ شاپ کبیروالا کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کمیٹی کی خصوصی ایپ تیارکرلی ہے ،انڈین فورسز کے کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی فلمیں چلواکر اقوام عالم کو صورت حال کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ انڈیا کشمیریوں پر مسلسل ظلم ڈھارہا ہے ،70سال گزرنے کے باوجود کشمیریوں کو ان کا حق نہیں دیا جارہا ہے ،بھارتی حکومت کو عالمی برداری کی جانب سے کشمیریوں کے حق میں اٹھائی جانےوالی آوازوں کی بھی کوئی پروا نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سے عوامی رائے کو ابھارنے کےلئے واٹس ایپ اوردیگر چند چیزیں سوشل میڈیا کےلئے تیار کررہے ہیں ،جو اگلے چند ماہ میں اپ لوڈ کردیں گے ،اس کے علاوہ ہیومن رائٹس ،یواین او کی رپورٹ،یورپی یونین کی رپورٹ ودیگر چند اور رپورٹس جو ہمیں موصول ہوچکی ہیںکو میڈیا میں چھاپیں گے ۔اس کے علاوہ پورے ساﺅتھ ایشیاءکے ملکوں کا دورہ بھی کریں گے ۔صوبائی وزیر منیجمنٹ اینڈپروفیشنل ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سید حسین جہانیاں گردیزی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملکی تعمیر وترقی اور معاشی بحالی میں تاجروںاور صنعتکاروں کے کردار کو کسی صورت بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ،عوام، ملکی معیشت کی بحالی کے لئے حکومت کے سفارش کردہ اقدامات کی بھر پور حمایت کرنی چاہیے ۔تقریب میں ممبر پنجاب بار کونسل حاجی عبدالعزیز خان پنیاں، سید گروپ کے مرکزی رہنما مخدوم سید باقر سلطان گردیزی ،سردار شہباز احمد خان سیال،شیخ راشد ندیم ،فیاض اسلم چوہدری،سید ذوالقرنین حیدر بخاری ،ملک سہیل عباس،حفیظ سعیدی،حاجی محمد ارشد سنگا،شاہد رفیق خان پنیاں،ملک یوسف بھٹی ،میاں معصب حیدر سرگانہ ،مہر مجاہد حسین اُترا،ڈاکٹر غلام قادر بھٹی ،محمد افضل بلوچ ،چوہدری اسلم شاہد ،نوازش علی شاہ ،شیخ محمد ارشد اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
فخرامام