عید:ایس ایم ایس ای میل ، موبائل فون رابطے کابڑا ذریعہ

عید:ایس ایم ایس ای میل ، موبائل فون رابطے کابڑا ذریعہ

  



ملتان ( سٹی رپورٹر)عیدالفطر کے موقع پر بیرون ملک اور دیگر شہروں میں مقیم عزیز و اقارب دوست احباب کو عید ملنے اور انہیں مبارکباد دینے کا بڑا ذریعہ ایس ایم ایس، ای میل اور موبائل فون رابطے رہے۔ ہر شہری نے اپنے موبائل فون یا سم میں موجود تمام جان پہچان رکھنے والوں، کاروباری حضرات، عزیز و اقارب اور دوست احباب کو ایس ایم ایس پیغامات بھجوائے اور بڑی تعداد میں موبائل فون، فکسڈ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

فون اور ای میل کے ذریعے پیغامات بھجوا کر فاصلوں کو سمیٹ دیا اور قربت کا احساس پیدا کیا۔ عید کے موقع پر اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کو جا کر عید ملنا یا عید کارڈ یا دیگر ذرائع سے عید کا پیغام بھجوانا ممکن نہیں ہوتا لیکن موبائل فون، ای میل اور ایس ایم ایس نے یہ کام آسان بنا دیا ہے جس سے ان سروسز کے صارفین نے بھرپور فائدہ اٹھایاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...