وعدے پورے کرنا اولین ترجیح، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، سمیع الحسن گیلانی

وعدے پورے کرنا اولین ترجیح، عوام کو مایوس نہیں کریں گے، سمیع الحسن گیلانی

  



ہیڈپنجند (نامہ نگار) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی نے اوچشریف گریڈ اشٹیشن پر دیہی علاقہ جات کیلئے 4 نئے فیڈر کا اپنے دست مبارک سے افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ گریڈ اسٹیشن کو اپ گریڈ کر دیا گیا جس کیلئے پنجاب حکومت نے ایک کروڑ روپے کی خطیر رقم کا منصوبہ منظور کیا ہے جس سے اوچشریف شہر کیلئے مزید نیو 4 فیڈرز اور دیہی علاقہ جات کیلئے بھی نئے 4 (بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

فیڈرز لگائے جارہے ہیں جس سے اوور لوڈنگ اور کم وولٹیج کا خاتمہ ہو گا انہوں نے چوھدری محمد خالد ایس ڈی او اوچشریف محمد حیات تونیو ایکسین واپڈا احمد پور شرقیہ سید جواد حسین سپریڈنںٹ انجینئر میپکو بھاولپور اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو بھی سراہا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حلقے کی عوام کو مایوس نہ ہونے دوں گا عوام سے کیئے گئے وعدے پورے کریں گے بہت جلد ترقیاتی کاموں کا اغاز ہونے والا ہے ملک کے قومی خزانے کو نقصان پہچانے والوں کا انجام بہت نزدیک آگیا ہے لوٹی گئی رقم کا ان کو حساب چکانا پڑے گا اس موقع پر ایکسین میپکو احمد پور محمد حیات تونیو نے کہا موجودہ اپ گریڈیشن سے چالیس سال تک اوور لوڈنگ نہیں ھو گی پہلے ایک سٹی ھوتا تھا جس کا لوڈ زیادہ وولٹیج کم ھوتے تھے اب سمیع الحسن گیلانی کی کاوش سے اوچ موغلہ حسینی چوک اوچ سٹی تین فیڈر قائم ھو چکے ہیں اس موقع پر ایس ڈی او واپڈا چوہدری محمد خالد حافظ جمیل احمد لنگاہ ,ملک محمد الیاس مڑل, راو محمد فاروق تحصیل صدر کسان اتحاد محمد شھزاد کھاکھی ایڈوکیٹ پولیٹیکل سیکٹری اجمل خان کے علاوہ میڈیا کے نمائندے اور معززین شہر بھی موجود تھے ۔

سیمع گیلانی

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...