ٹیکس چوروں کیخلاف آپریشن کافیصلہ، مالدار افراد کا ڈیٹا طلب

ٹیکس چوروں کیخلاف آپریشن کافیصلہ، مالدار افراد کا ڈیٹا طلب

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+سٹی رپورٹر)ٹیکس چوروں کو پکڑنے کے لئے مالدار افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ وزیر اعظم کی ہدایت پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے چیف کمشنرز سے مال دار افراد کا ڈیٹا طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تمام چیف کمشنرز کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ڈسکوز سے انڈسٹریل اور کمرشل صارفین کا ڈیٹا، 5لاکھ روپے کے بینک اکاونٹس ہولڈرز کی تفصیلات(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

اور 2کنال یا اس سے زائد کے گھروں میں رہنے والا افراد کا ڈیٹا مانگا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے 2400 سی سی یا اس سے زائد کی گاڑی رکھنے والے افراد کا ڈیٹا، اکثر و بیشتر بیرون ملک سفر کرنے والے افراد کا ڈیٹا بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...