ملتان،جگہ جگہ ناکے، ڈاکو شہریوں سے ”عیدی“چھین کرفرار

ملتان،جگہ جگہ ناکے، ڈاکو شہریوں سے ”عیدی“چھین کرفرار

  



ملتان (وقائع نگار)عید کے پہلے دوسرے اور تیسرے روز ملتان میں وارداتوں کا سلسلہ جاری رہا۔چوری ڈکیتی اور رہزنی کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں کی نقدی اور سامان لٹا بیٹھے۔جبکہ مزاحمت پر ایک خاتون زخمی ہوگئ۔بتایا گیا ہے کہ عید کے پہلے روز تھانہ صدر شجاعباد کے علاقے موضع بھانہ میں محمد صفدر کے گھر 8 افراد داخل ہوئے اور صفدر کے اہل خانہ کو تشدد کا نشانہ بنایا اس دوران صفدر کی والدہ کو (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

سینے پر فائر لگا جس سے وہ مضروب ہو کر گر پڑی۔جبکہ ملزمان نے صفدر سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو نشتر منتقل کیا گیا ہے۔جبکہ پولیس نے کاروائی کا اغاز کردیا۔قذافی چوک کے قریب نامعلوم چور نے گتے کے گودام سمیت 3 دکانوں کا صفایا کرڈالا۔گتے کے گودام کے تالے توڑ کر 40 ہزار ،ٹی آر گارڈر کی دکان سے 70 ہزار اور خراد کی دکان سے 20ہزار روپے مالیت کا سامان چوری کرلیا۔شاہ رکن عالم کے علاقے میں عمران مقبول کے گھر دو عورتیں داخل ہوئیں اور نوسربازی سے چار لاکھ ستر ہزار روپے مالیت کے زیورات لے اڑیں،بوہر گیٹ کے علاقے میں شیروز خان نامی شخص امپورٹڈ کیمرا مالیتی 4 لاکھ لے کر موٹرسائیکل پر جارہا تھا۔رہزن نے جھپٹا مار کر کیمرا چھین لیا ہے۔تھانہ زکریا کے علاقے شالیمار کالونی میں نجی ہاسٹل سے چور نے محمود کے کمرے سے نقدی اور موبائل مالیتی 1لاکھ ،41ہزار روپے لوٹ لیا۔جلالپور کے علاقے بیٹ کیچ میں محمد روف کے گھر سے نامعلوم چور نے سات لاکھ مالیت کے زیورات چوری کرلیے۔ متعلقہ پولیس نے تمام وارداتوں کا الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ناکے

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...