سرکاری ریسٹ ہاﺅسز میں عید پر بکنگ فل رہی، لاکھوں روپے کا منافع

سرکاری ریسٹ ہاﺅسز میں عید پر بکنگ فل رہی، لاکھوں روپے کا منافع

  



اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر مراد سعید کی عوامی سہولت کے لئے حکمت عملی کام کر گئی،ملک بھر میں سیاحوں کی بڑی تعداد نے مہنگے ہوٹلز کی بجائے سرکاری ریسٹ ہاﺅسز کا رخ کر لیا،وزارت پوسٹل کی جانب سے عوام کے لئے کھولے گئے ریسٹ ہاﺅسز کی زبردست پذیرائی ، ملک بھر میں کھولے گئے ریسٹ ہاﺅسز میں عید کے دنوں میں بکنگ 100 فیصد مکمل رہی،کراچی سے کشمیر تک سیاحوں کو کم نرخوں پر (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

خوبصورت رہائش کی سہولت مل گئی۔ ذرائع کے مطابق شہری محض 1200 سے 3000 روپے تک کی ادائیگی پر فیملی کے ہمراہ قیام کر رہے ہیں،ہوٹلز کے مہنگے کرایوں سے نجات ملنے پر شہری خوشی سے نہال دکھائی دیئے ۔ شہری نے کہاکہ زبردست سہولت فراہم کرنے پر وزیراعظم اور وفاقی وزیر مراد سعید کے شکر گزار ہیں۔ شہری نے کہاکہ سیاحت کا شوق اب جیب پر بھاری نہیں پڑ رہا۔سرکاری ذرائع کے مطابق ریسٹ ہاﺅسز پر سرکاری خرچ ختم آمدن ملنا شروع ہو گئی،عید کے 3 دنوں میں قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا منافع مل گیا۔

سرکاری ریسٹ ہاﺅسز

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...