لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ 10جون سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے روسٹر فائنل

لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ 10جون سے شروع ہونیوالے عدالتی ہفتے کیلئے روسٹر ...

  



ملتان(وقائع نگار) لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ کیلئے 10 جون سے شروع ہونے والے عدالتی ہفتے کیلئے روسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ روسٹر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

میں 4 ڈویژن اور 8 سنگل بنچز تشکیل دئیے گئے ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ روسٹر 29 جون تک نافذالعمل رہے گا۔ اس ضمن میں جاری روسٹر کے مطابق پہلا ڈویژن بنچ جسٹس چوہدری مشتاق احمد اور جسٹس صادق محمود خرم، دوسرا ڈویژن بنچ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اور جسٹس طارق سلیم شیخ، تیسرا ڈویژن بنچ مجاہد مستقیم احمد اور جسٹس رسال حسن سید اور چوتھا ڈویژن بنچ جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس شکیل الرحمٰن خان پر تشکیل دئیے گئے ہیں جبکہ 8 سنگل بنچز بھی فاضل ججز پر مشتمل ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...