علامہ سعید احمدکاظمی کاسالانہ عرس آج سے شروع

علامہ سعید احمدکاظمی کاسالانہ عرس آج سے شروع

  



ملتان ( سٹی رپورٹر)جمعیت علمائے پاکستان اور جماعت اہل سنت کے سربراہ ،نامور مذہبی اور روحانی پیشوا ،جید عالم دین غزالئی زماں حضرت علامہ سید احمد سعید کاظمی ؒ کا 34واں سہ روزہ (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

سالانہ عرس آج شاہی عید گاہ خانیوال روڑ ملتان میں شروع ہوگیا تقریبات کا افتتاح دربار کے سجادہ نشین اور جماعت اہل سنت کے سربراہ علامہ سید مظہر سعید کاظمی نے چادر پوشی سے کیا اس موقع پر سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی ،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،سید طاہر سعید کاظمی،سید جاوید سعید کاظمی،سید احسن سعید کاظمی،سید احمد سعید کاظمی،سید محمد سعید کاظمی،احمد سلیم،احمد کلیم،علامہ محمد فاروق خان سعیدی،قاری محمد عمر سعیدی،ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری،حمید نواز عاصم اور احمد نواز عصیمی کے علاوہ عقیدت مندوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی سالانہ عرس کے دوسرے روز 8جون بروز ہفتہ کو بعد نماز فجر ختم بخاری شریف ہوگا دس بجے پہلی نشست اور بعد نماز ظہر دوسری نشست ہوگی عرس کی اختتامی تقریبات 9جون بروز اتوار کو 10بجے دن ہوں گی 2بجے دن ختم شریف اور اختتامی دعا ہوگی عرس کی تقریبات میں ملک بھر سے حضرت علامہ احمد سعید کاظمی ؒ کے شاگرد اور عقیدت مند شریک ہوں گے۔

عرس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...