لاپتہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کاملبہ ملنے کی خبرجھوٹی ، تلاش شروع

لاپتہ بھارتی فضائیہ کے طیارے کاملبہ ملنے کی خبرجھوٹی ، تلاش شروع

  



نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں پیر کو لاپتہ ہونے والے بھارتی فضائیہ کے ٹرانسپورٹ طیارے کی تلاش جاری ہے، بھارتی میڈیا نے اس سے پہلے طیارے کا ملبہ ملنے کی خبر دی(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

تھی تاہم بھارتی فضائیہ کے مطابق خراب موسم تلاش کے عمل میں رکاوٹ ہے، طیارے کی تلاش میں فوج، بحریہ، فضائیہ اور ریاستی ادارے حصہ لے رہے ہیں۔اس سے پہلے بھارتی میڈیا نے اروناچل پردیش کے جنگلات سے طیارہ کا ملبہ ملنے کی خبر دی تھی، ریاست آسام سے اروناچل پردیش جانے والا بھارتی فضائیہ کا اے این 32 طیارہ پیر کو لاپتہ ہوا تھا، طیارے میں بھارتی فضائیہ کے عملے کے تیرہ افراد سوار تھے۔

بھارتی طیارہ

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...