چیف جسٹس پاکستان بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کےلئے برطانیہ روانہ

چیف جسٹس پاکستان بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کےلئے برطانیہ روانہ

  



لاہور( این این آئی) چیف جسٹس پاکستان جسٹس محمد آصف سعید کھوسہ بین الاقوامی جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کے لئے برطانیہ روانہ ہو گئے ۔ ان کی عدم موجودگی میں سپریم (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس گلزار احمد بطور قائمقام چیف جسٹس پاکستان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ چیف جسٹس پاکستان 12جون تک برطانیہ میں قیام کرینگے ۔ کانفرنس میں دنیا کے دیگر ممالک کی اعلیٰ عدلیہ کے ججز بھی شریک ہوں گے جس میں بروقت انصاف کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ چیف جسٹس پاکستان دیگر ممالک کے ججز سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

چیف جسٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر