دریائے ستلج میں نہانے کھیل کود پرپابندی نظرانداز

دریائے ستلج میں نہانے کھیل کود پرپابندی نظرانداز

  



وہاڑی(بیورورپورٹ+ نامہ نگار)منچلوں نے دریائے ستلج میں نہانے پر پابندی ہوا میں اڑا دی عید الفطر کے موقع پر انتظامیہ کے دریائے ستلج میں نہانے اور کھیل کود پر پابندی کو منچلوں (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

نے ہوا میں اڑادیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران دریائے ستلج کے مقام ہیڈ اسلام پر پانی میں کھیل کود و تیراکی پر پابندی عائد کی گئی ہے تاہم عوام نے تفریحی مقامات کی کمی کے باعث اسے ہوا میں اڑا دیا ہے۔لوگوں کی ٹولیاں عید کی چھٹیاں دوبالا کرنے ان مقامات کا رخ کررہی ہیں۔ جب کہ سول سکیورٹی ادارے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ عید الفطر کے ایام میں نہاتے ہوئے کئی جوان اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر