سیاسی شخصیات ، تاجربرادری ،ڈاکٹرز سیاسی کارکنوں کی سید عمر عبدالرحمن سے ملاقات ، سید وسیم اختر کی وفات پرتعزیت فاتحہ خوانی مرحومہ کی خدمات کو خراج تحسین

سیاسی شخصیات ، تاجربرادری ،ڈاکٹرز سیاسی کارکنوں کی سید عمر عبدالرحمن سے ...

  



بہاولپور( ڈسٹرکٹ رپورٹر)امیر جماعت اسلامی جنوبی پنجاب و سابق پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفات پر ان کی رہائشگاہ میں تعزیت کیلئے آنے والوں کا عید کے تینوں (بقیہ نمبر45صفحہ12پر )

روز سلسلہ جاری رہا ۔سیاست دان ،تاجر،ڈاکٹرز،پروفیسر ز سیاسی کارکن سمیت تمام مکتبہ فکر کے افاد نے ان کی رہائشگاہ پر اب کے بیٹے ڈاکٹر سید عمر عبدالرحمن اور بھائی سید ذیشان اختر سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔ وفاقی وزیر برائے ہاﺅسنگ چوہدری طارق بشیر چیمہ، سابق وفاقی وزیر تعلیم میاں بلیغ الرحمن ،ایم پی ایز ڈاکٹر افضل اور چوہدری احسان، سابق رکن پنجاب اسمبلی قاضی عدنان ،جماعت اسلامی افغان امور کے ناظم شبیر احمد خان،جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن ،جماعت اسلامی کی مرکزی شوری کے ممبر شیخ عثمان فاروق کی قیادت میں ڈی جی خان سے وفد ،امیر ضلع لودہراں ڈاکٹر چوہدری طاہر سمیت متعدد سیاسی رہنماﺅں نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی غلبہ دین کیلئے خد مات کو زبر دست خراج تحسین پیش کیااور کہا کہ مرحوم نے اپنی تمام زندگی اقامت دین کی سرگرمیوں اور عوام کی خدمت میں بسر کی وہ آخری لمحے تک دین کے غلبے کی جدوجہد میں مصروف عمل رہے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی وفات سے جماعت اسلا می اور سر زمین بہا ولپور داعی انقلا ب ، با کر دار ، دیا نتدار ، خد مت گزار شخصیت اور سیا ستدان سے محرو م ہو گئی ہے ۔ ڈاکٹر سید وسیم اختر کا پیغا م و مشن کا رکنا ن جا ری رکھیں ۔ انہو ں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر سید وسیم اختر نے اپنی پو ری زند گی نفاذ اسلا م اور خد مت انسانیت میں گزاری ۔ ڈاکٹر سیدو سیم اختر ایک با کر دار ، دیا نتدار شخصیت کے مالک تھے ۔ ان کی وفات سے پیدا ہو نے والا خلاءکبھی پور ا نہیں ہوگا۔علاوہ ازیں سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی دختر سمیعہ راحیل قاضی نے ڈاکٹر سید وسیم اختر کی بیوہ ڈاکٹر ثمینہ روحی اور ان کی بیٹیوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ آج بہاولپور کی عوام اےک دےندار خدمت گزار مسےحا سے محروم ہوگےا ڈاکٹر وسےم اختر نے اپنی تمام زندگی اللہ کے دےن کی سربلندی اور خدمت انسانےت مےں گزاری جو کہ ایک مومن کی صفات ہوتی ہے انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور ورثاءکو صبر جمیل عطا کرنے کیلئے دعا بھی کی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر