اقتدار بچانے کیلئے لوٹ مار کرنیوالوں سے ہاتھ نہیں ملائینگے،صمصام بخاری

اقتدار بچانے کیلئے لوٹ مار کرنیوالوں سے ہاتھ نہیں ملائینگے،صمصام بخاری

  



لاہور(این این آئی) وزیراطلاعات پنجاب صمصام علی بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان نے کرپٹ عناصر سے سمجھوتا نہ کرنے کا تہیہ کررکھا ہے، اقتدار بچانے کے لیے لوٹ مار کرنے والوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے۔ زرداری اور شریف ایک دوسرے کو داؤ پر لگانے کے چکر میں ہیں لیکن پیپلز پارٹی اور نواز لیگ کا گٹھ جوڑ پھر بے نقاب ہونے جا رہا ہے۔اوکاڑہ میں تقریب سے گفتگو کے دوران وزیر اطلاعات نے کہا پیپلز پارٹی اور نواز لیگ اپنی کرپشن کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، سزا یافتہ شخص کے جیل میں ہونے پر بھی سیاست کی جا رہی ہے، عید کے بعد صرف بجٹ آئے گا، کوئی احتجاجی تحریک نہیں چلے گی،صمصام بخاری نے کہا کہ حکومت کے نزدیک مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، مشکلات کے انبار چھوڑے گئے اور اب صورتحال بہتری کی طرف جا رہی ہے،، شہبا زشریف لندن سے واپسی پر اسحاق ڈار کو ساتھ لانا نہ بھولیں۔

صمصام بخاری

مزید : صفحہ اول


loading...