بلوچستان کے ضلع زیارت میں 2دھماکے، خاتون سمیت 5افرا د جاں بحق 

بلوچستان کے ضلع زیارت میں 2دھماکے، خاتون سمیت 5افرا د جاں بحق 

  



زیارت (مانیٹر نگ ڈیسک) زیارت میں دو دھماکوں کے دوران خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا دھماکہ پکنک پوائنٹ خرواری بابا کے مقام پر گاڑی میں ہوا، اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر الکبیر زرکون کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو زیارت منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونیوالے سیاحوں کا تعلق کراچی سے ہے،جو عید گزارنے زیارت آئے تھے، دھماکہ فی الحال سلنڈر دھماکہ معلوم ہوتا ہے، واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔دوسرا دھماکہ زیا رت کے علاقے کواس کراس کے قریب ہوا جس میں دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی ہو ئے۔ زخمیوں اور جاں بحق ہونیوالوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر زیارت میجر عبد الکبیر زرکون کا مزید کہنا تھا دھماکہ گاڑی میں ہوا۔ دھماکے کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہونیوالے تمام سیاح ہزارہ قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ سیاحوں کا تعلق کوئٹہ سے ہے۔

زیارت دھماکے

مزید : صفحہ اول