پاک فوج قیام امن کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، میجرجنرل اظہرعباسی

پاک فوج قیام امن کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ، میجرجنرل اظہرعباسی

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)آئی جی ایف سی (ساﺅتھ)میجرجنرل اظہرعباسی نے کہاہے کہ پاک فوج علاقے میں قیام امن کے لیے ہرممکن کوششیں کر رہی ہے ۔ امن وامان کے ساتھ ساتھ علاقے کی تعمیر وترقی کے لیے بھی کرداراداکررہے ہیں ۔ مقامی عمائدین کاامن کے حوالے سے اہم کردارہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوںنے تحصیل درابن میں مقامی عمائدین پر مشتمل نمائندہ جرگہ سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پراسٹیشن کمانڈربریگیڈئیر راﺅعمران سرتا ج بھی موجودتھے ۔ آئی جی ایف سی ساﺅتھ میجرجنرل اظہرعباسی نے کہاکہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاہے ۔ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کاروائیاںکی ہیں یہی وجہ ہے کہ آج علاقے میں امن قائم ہورہاہے جس کے بعدترقیاتی کام شروع ہوچکے ہیں ۔ امن وامان کے قیام میں مقامی عمائدین کا اہم کردارہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر