ڈیر ہ ،کباڑ کے گودام میں آتشزدگی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

ڈیر ہ ،کباڑ کے گودام میں آتشزدگی ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ریسکیو1122نے عید الفطر کے دوروز کے دوران ایمرجنسی آفیسرعرفان اللہ مروت کی نگرانی میں آڑاروڈپرکباڑ کے گودام میں لگنے والی خوفناک آگ پرقابوپالیاجب کہ چشمہ روڈ پرٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے 11افراد کوابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعدہسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو1122کے میڈیا کوارڈنیٹراعزازمحمود کی جاری رپورٹ کے مطابق آڑاروڈ پرکباڑ کے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے شعلے دوردورسے دکھائی دے رہے تھے ۔ واقعے کی اطلاع پر ریسکیو1122کی فائر ویکلزایمرجنسی آفیسرعرفان اللہ مروت کی نگرانی میں موقع پر پہنچ گئیں ۔ ریسکیو1122کے فائرفائٹرزنے کافی جدوجہد کے بعدآگ کو پھیلنے سے روک دیااسی طرح چشمہ روڈپررنگپوراڈاپرکار اورڈاٹسن کے درمیان خوفناک تصادم ہوگیا جس سے 11افرادزخمی ہوگئے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122کے اہلکارایمبولینسز کے ذریعے موقع پر پہنچ گئے اورانہوںنے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...