ضلع نوشہرہ میں عید الفطر انتہائی عقید ت اور جوش و خروش سے منائی گئی

ضلع نوشہرہ میں عید الفطر انتہائی عقید ت اور جوش و خروش سے منائی گئی

  



نوشہرہ (بےورورپورٹ )ضلع نوشہرہ میں عید الفطر انتہائی عقید ت اور جوش و خروش سے منایا گیا نوشہرہ کے سینکڑوں مساجد اور عید گاہوں میں عید کی نماز ادا کی گئی جس کے لیے سکیورٹی کے انتظامات بھی کئے گئے تھے اس موقع پر ملک کی خوشحالی اور امن کے قیام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔عید کے موقع پر صوبہ بھر سے خواتین ، بچوں، نوجوانوں اور عوام نے جناح باغ کا رخ کیا اور زبردست ا نجوائے کیا اور اس موقع پر کنٹونمنٹ انتظامیہ نے جناح باغ کو خوبصورتی سے سجایا تھا بچوں کے لیے تفریح کے بہت سے سامان کئے گئے تھے۔لیکن جناح پارک ٹھیکے دار سرکاری انٹری فیس دس روپے کی بجائے چالیس روپے وصول کررہا تھا جبکہ کیفی ٹیریا کے ٹھیکے دار نے بھی عوام کو لوٹنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جس پر عوام نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ شاہد علی خان اور ایگزیکٹیو آفیسر عرفان احمد کو ٹیلی فون کے ذریعے بتایا کہ جناح باغ کے ٹھیکے دار عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ جس پر سٹیشن کمانڈر نذیر حسین خان، ڈی سی شاہد علی خان اور ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد نے ایکشن لیتے ہوئے ڈ ی پی او نوشہرہ اور اسسٹنٹ کمشنر جہانگیرہ ایس ایچ او نوشہرہ زرداد خان بمع نفری جناح باغ پر چھاپہ مارکر کیفی ٹیریا اور انٹری فیس کے ٹھیکے داروں کے کارندوں سمیت دس افراد کو گرفتار کرلیا ۔ فوری ایکشن لینے پروائس پریذیڈنٹ کنٹونمنٹ بورڈ شاہد حسن ایڈوکیٹ، ممبران کنٹونمنٹ بورڈ محمد فیاض، محمد اسماعیل اور سٹیفن غوری نے سٹیشن کمانڈر ، ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عوامی شکایات پر سیر و تفریح کے لئے آئے ہوئے افراد کو جناح باغ میں داخلے کی مقررہ فیس وصول کرنے کا پابند بنایا ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...