نوشہرہ ، عید الفطر کے دوران مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5افراد جان کی بازی ہار گئے

نوشہرہ ، عید الفطر کے دوران مختلف واقعات میں خاتون سمیت 5افراد جان کی بازی ...

  



نوشہرہ (بےورورپورٹ )نوشہرہ میں عید الفطر کے دوران مختلف واقعات میں خاتون سمیت پانچ فراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے زخمی ہوگئے ۔واقعات کے مطابق پہلا واقعہ نوشہرہ کے موٹر وے پر رشکئی انٹرچینج کے قریب پیش آیا جہاں پر کارالٹنے سے نوشہرہ کے صحافی تفہیم الرحمن عمرہ ادائیگی کے بعد واپس آتے ہوئے زخمی ہوگئے۔جبکہ ان کے ساتھ گاڑی میں سوار مقامی کونسلر مکرم خان موقع پر ہی جان بحق ہوگئے جبکہ انہی کا دوسرا ساتھی شہاب کوثر شدید زخمی ہوئے۔دوسرا واقعہ جہانگیرہ میں پیش آیا جہاں پر نامعلوم ملزمان نے بشیر نامی شخص کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔ تیسرا واقعہ رسالپور کینٹ چوک میں پیش آیا جہاں پر دو موٹرسائیکل سواروں اور ڈاٹسن کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان موٹر سائیکل سوار موقع پر جان بحق ہوگئے۔ چوتھا واقعہ بارہ بانڈہ چوک میں پیش آیا جہاں پر مردان سے آنے والی تیز رفتار موٹر کار ڈرائیور سے بے قابو ہوکر دیوار سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار دو افراد موقع پر جان بحق ہوگئے جن کی شناخت نہ ہوسکی ، پانچواں واقعہ نظام پور میں پیش آیا جہاں پر ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے خاتون کی موت کی گھاٹ اتار دی ۔ وجہ قتل معلوم نہ ہوسکی۔ جبکہ مختلف تھانہ جات میں ان واقعات کی رپورٹ درج کرکے تفتیش شرو ع کردی گئی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...