ڈیرہ ،چور گداگروں کیخلاف آپریشن ،45 گرفتار

ڈیرہ ،چور گداگروں کیخلاف آپریشن ،45 گرفتار

  



ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر)فیروزشاہ اورڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسلیم ریاض کی ہدایت پرڈیرہ پولیس نے ڈیرہ اسماعیل خان میں گداگروں کی طرف سے چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے اوردیگرغیراخلاقی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی اطلاع پرکریک ڈاﺅن کرکے 45گداگروںکوگرفتارکرکے وارننگ کے بعد ضلع بدرکردیا۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرکیپٹن(ر) فیروز شاہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیلم ریاض کی خصوصی ہدایات پر ڈیرہ پولیس کا ضلع بھر میں گداگروں کے خلاف کریک ڈاﺅن کیاگیا۔اس مہم کے ذریعے45گداگروں کو پکڑا گیاجن میں مرد اور عورتیں شامل ہیں۔ان میں اکثر گداگروں کا تعلق قریبی اضلاع ڈیرہ غازی خان اور بھکر سے بتایاجاتاہے جن کو وارننگ دے کر گاڑیوں میں واپس ان کے اضلاع پہنچایا گیااسی طرح مقامی گداگروں کو بھی وارننگ دے کر چھوڑ دیا گیا کہ دوبارہ پکڑے گئے تو گداگروں کے خلاف گداگری ایکٹ کے تحت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...