خوشحال پورہ میں بم کی افواہ
نوشہرہ (بےورورپورٹ )نوشہرہ کینٹ کے معروف بازار خوشحال پورہ میں بم کی افواہ ، عوام ، پولیس اور ریسکیو1122 کی دوڑیں لگ گئیں ، خواتین اور بچے بم کی موجودگی کی اطلاع پر خوف و ہراس کی وجہ سے زاروقطار رونے لگے شوبرا چوک نوشہرہ کینٹ میں ڈیوٹی پر موجود پولیس اہلکار بھی بم کی افواہ پر ڈیوٹی مقام چھوڑ کر محفوظ مقام پر پناہ لینے کی کوشش کرتے رہے ۔ بم ڈسپوزل سکواڈ اور پولیس نے موقع پر پہنچ کر بازار کو گھیرے میں لے کر کافی تگ و دو اور سرچ کے بعد علاقے کو کلیر قرار دے دیا۔.