شیر گڑھ ، مختلف واقعات میں 2افراد نے خودکشی کر لی

شیر گڑھ ، مختلف واقعات میں 2افراد نے خودکشی کر لی

  



شیرگڑھ(نامہ نگار)عید کے دوران تھانہ لوند خوڑ کے حدود ہاتھیان میں دو مختلف واقعات میں دو افراد نے خود کشیاں کرکے اپنی زندگی کے چراغ گل کر دئیے پہلا واقع ہاتھیان کے اتمان اباد میں پیش آیا جہاں عید کے رات کامران ولد نوشروان نامی نوجوان نے عید کے کپڑے استری پر جل جانے سے والدہ کے ساتھ تکرار کے بعد زہریلی گولی کھا کر اپنی زندگی کی ڈور کاٹ دی جبکہ دوسرا واقعہ ہاتھیان راحت اباد میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات پر مسماة(و) نے فائرنگ کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کردیا متوفیہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ اس کی شادی پلئی بازدرہ کے سید احمد شاہ نامی شخص سے ہوئی تھی جو ملائیشیاءمیں محنت مزدوری کے سلسلے میں مقیم تھا جبکہ متوفیہ اپنے والدین کے ساتھ ہاتھیان راحت اباد میں رہائش پذیر تھی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...